November 25, 2026

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر سے خبر دے رھے ھہیںگزشتہ دن)وکلاء رھنماؤں

20250430_175320

سکھر (بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر سے خبر دے رھے ھہیںگزشتہ دن)وکلاء رھنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ببرلو دھرنا ختم کرنے جبکہ کارپوریٹ فارمنگ پر حکومت کیساتھ مزید بیٹھک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، ببرلوءِ میں وکلا کی نمائندہ کونسل کے اہم اجلاس کے اختتام پر سینیئر وکلا رہنماؤں عامر نواز وڑائچ اور سرفراز میتلو نے دیگر وکلاء رھنماؤں کے ھمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کیجانب سے کیے گئے وعدوں، سرکاری سطح پر نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد احتجاجی دھرنے کو ختم کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ھے، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ نوٹیفکیشن میں شامل تمام نکات وکلا کے تحفظات کے مطابق ہیں، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنا ختم کر دیا ۔پریس کانفرنس کے دوران، سینیئر وکلا رہنماؤں نے بتایا کہ حکومت نے 7 مئی تک متعلقہ قانونی دستاویزات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان دستاویزات میں وکلا کے قانونی و پیشہ ورانہ حقوق سے متعلق تمام امور کی تفصیل شامل ہوگی، جس پر وکلا کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔پریس کانفرنس کے دوران وکلا رہنماؤں نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ وکلا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ملک کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔وکلا رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک وکلا برادری کی نگرانی اور فعال کردار جاری رہے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایسے مسائل کی دوبارہ نشاندہی نہ ہو اور وکلا کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، عامر وڑائچ اور دیگر وکلاء رھنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف جدوجہد میں سرخرو ہوئے ھیں حکومتی وفد نے مذاکرات کے دوران ہمارے تحفظات سنے،وکلا رہنماؤں نے اپنے ساتھی وکلا سے اپیل کی کہ وہ دھرنے کو ختم کر کے اپنے پیشہ ورانہ کاموں میں واپس لوٹ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں ملک کی سیاسی اور قانونی صورتحال کے پیش نظر اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکل سکے
دوسری جانب دھرنے کے اختتام کے اعلان کے بعد وکلا رہنمائوں کا دھرنے کا شرکاء سے اختتامی خطابات کا سلسلہ جاری ھے، مقررین نے مطالبہ کی منظوری کو کامیابی قرار دیا ھے، علاوہ ازیں پنڈال اور اطراف میں قائم کیمپس کو اتارنے کا عمل شروع ھوگیا ھے جبکہ قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال ھوگئی ھے