November 25, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ڈی ایچ کیو اسپتال اور سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ

20250429_173011

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ڈی ایچ کیو اسپتال اور سپیشل ایجوکیشن سکول کا دورہ

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر شوکت وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر انتظام چلنے والے ادارے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، خصوصاً خصوصی بچوں کی تعلیم اور صحت کے میدان میں بہتری لانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔