November 25, 2026

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کااچانک دورہ

20250429_173011

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کااچانک دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ جناب ظہور حسین نے اندرون جیل کے لان میں پودا لگایا اور دعا کرائی ۔بعد از خواتین وارڈ کا دورہ کیا خواتین کے مسائل دریافت کیے اور خواتین وارڈ میں ٹیلرنگ اور بیوٹی پارلر کلاس اور گورنمنٹ اف پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔اور ساتھ ہی نو عمر بچوں کے سکول،کچن اسیران اور جیل ہسپتال کا دورہ کیا۔جیل ہذا پر قائم شدہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے موٹر سائیکل ٹریننگ کلاس و ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس کا دورہ کیا۔ اور سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی اور جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ۔