اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا تجاوزات آپریشن کی جائزہ کے لیے صمد پورہ کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب اسسٹنٹ کمشنر رب نواز سمیت اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں کے نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمود عثمان جاوید نے صمد پورہ میں اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کا جائزہ لیا اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا، تجاوزات مافیا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے باز رہے اور اپنی مقررہ حد تک محدود رہیں بصورت دیگر سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہے۔