ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی سکیموں کی سخت نگرانی جاری ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے گوجرہ ٹوبہ بائی پاس کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر زیر تعمیر سڑک کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے کام کی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ گوجرہ ٹوبہ بائی پاس کی تکمیل سے نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ علاقے کے لوگوں کے لیے سفری سہولیات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ ان منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔