November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ڈی

IMG-20250430-WA0149

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی میں طبی سہولیات کی چیکنگ، انہوں نے مختلف وارز میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات مفت ادویات کی دستیابی پر دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے تمام وارڈز میں ڈاکٹرز کو مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال کے سلسلہ میں بھی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں بہترین صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔