انتخاب،،، اعجاز نقوی 350روپے کلو دھکے کھانے والا بریلر گوشت اج 800 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے
انتخاب،،، اعجاز نقوی
350روپے کلو دھکے کھانے والا بریلر گوشت اج 800 روپے فی کلو مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے
کیا ڈیڑھ ماہ میں بریلر مرغیوں کو سرخاب کے پر لگ گئے یا یہ گوشت سونے کے انڈوں سے پیدا ہونے والی مرغیوں کا ہے
انتظامیہ بریلر گوشت مافیا کے سامنے مکمل بے بس
سرکاری ریٹ 415 روپے زندہ کلو گوشت دکاندار ساڑھے 5 سو روپے کلو میں ہنسی خوشی خرید کر عوام کا خون چوسنے کے لیے 800 روپے کلو فروخت کر کے اپنی تجوریاں چمکانے میں مصروف
پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پریس مجسٹریٹ کا ہونا نہ ہونا ایک جیسا
کیونکہ دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ سے چیزیں خریدنی اور اپنی مرضی کے ریٹ سے فروخت کرنی ہے تو ان کمیٹیوں اور پرائس مجسٹریٹ کا کوئی کردار نہیں رہا
عوام کا یہی کہنا ہے یا تو پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ اور پریس کنٹرول کمیٹیاں ختم کی جائیں یا انہیں اپنے مکمل اختیارات استعمال کرتے ہوئے بریلر گوشت مافیا کے خلاف گرینڈ اپریشن کریں تاکہ جو حکومت کی بدنامی ہو رہی ہے کہ حکومت نے مہنگائی کر دی اس سے بچا جا سکے اور غریب عوام کو ریلیف ملے
یاد رہے کہ پنجاب حکومت غریب عوام کو ہر طرح کے ریلیف دینے کے لیے ہر طرح سے کوشاں ہے