🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *29 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پاک فوج نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردیے
🚨 (2) جہلم بس اسٹینڈ سے بھارتی دہشت گرد گرفتار، بھارتی آرمی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
🚨 (3) پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے، لیکن بھارت نے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
🚨 (4) پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 کواڈ کاپٹر کو مار گرایا
🚨 (5) حاضر سروس بھارتی جنرل نے پہلگام ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کوحراست میں لے لیا گیا
🚨 (6) پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کی چھٹی کردی
🚨 (7) کمانڈر کی تبدیلی کام نہ آئی؛ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر جانے سے انکار
🚨 (8) لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک
🚨 (9) بھارت سائبر دہشت گردی پر بھی اتر آیا، پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادیے
🚨 (10) پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
🚨 (11) وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ،‘بھارتی الزامات بے بنیاد قرار’
🚨 (12) بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، وزیرداخلہ
🚨 (13) بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے و اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے
🚨 (14) عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی
🚨 (15) علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلاء پر شکوک و شبہات کا اظہار
🚨 (16) آج خفیہ طریقے سے چار وکلاء ملنے گئے جو وکلاء اندر جاتے ہیں ہمیں کیا پتہ وہ کیا معلومات دیتے ہیں، علیمہ خان
🚨 (17) بلوچستان: زیارت سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام
🚨 (18) تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
🚨 (19) مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا؛ برطانوی اخبار
🚨 (20) بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے مار ڈالا
🚨 (21) اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان، یکم مئی کو بینکس بند رہیں گے
🚨 (22) وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
🚨 (23) بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
🚨 (24) عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی
🚨 (25) عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل
🚨 (26) وزیراعظم کی غیر ملکی کمپنیوں کو زراعت، برآمدات، صنعت کے فروغ کے حوالے سے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت
🚨 (27) وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان
🚨 (28) ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘، آفریدی کا بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو کرارا جواب
🚨 (29) انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط
🚨 (30) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوئی
🚨 (31) ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار
🚨 (32) جامعہ کراچی کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی، ایک کلومیٹر علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان
🚨 (33) شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا
🚨 (34) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
🚨 (35) حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ
🚨 (36) جعفر ایکسپریس حملے کے شواہد موجود، علاقائی حریف دہشت گردی کا سرپرست ہے، پاکستان
🚨 (37) بھارت سے سفارت کاروں اور عملے کا 30 رکنی گروپ پاکستان واپس پہنچ گیا
🚨 (38) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش
🚨 (39) ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ
🚨 (40) مشترکہ مفادات کونسل نے نہروں سے متعلق سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، وفاق کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب
🚨 (41) نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وکلا کا ببرلو بائی پاس سمیت تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان
🚨 (42) پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی عائد
🚨 (43) نوشکی: آئل ٹینکر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 23 شدید زخمی کراچی منتقل
🚨 (44) عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
🚨 (45) سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان
🚨 (46) کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 301 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی
🚨 (47) سپریم کورٹ پاکستان کی پہلی خاتون جج کا بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف لندن نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی
🚨 (48) عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی، پی ٹی آئی مزاحمت نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کردیا، عدالت
🚨 (49) لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
🚨 (50) پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ
🚨 (51) کراچی: بلدیہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی ، ٹرک ڈرائیور فرار
🚨 (52) ملتان: مظفر آباد پل کے قریب وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
🚨 (53) بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
🚨 (54) بے نظیر انکم کے تحت ایک ہی بچے کیلیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🚨 (55) سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا
🚨 (56) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، دبئی میں نئی ریسٹورنٹ چین کا افتتاح
🚨 (57) لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت
🚨 (58) آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
🚨 (59) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
🚨 (60) سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی
🚨 (61) پاکستان نے کاسا-1000 منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے باضابطہ درخواست دے دی
🚨 (62) پاکستان نے ویمن بیس بال ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیت لیا
🚨 (63) رانا ثنا اللہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات سے متعلق بات چیت
🚨 (64) عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
🚨 (65) پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف
🚨 (66) ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس: آئین میں تبادلے کے لیے 2 سال کی مدت نہیں دی گئی، جج آئینی بینچ
🚨 (67) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ
🚨 (68) کراچی؛ آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام میں لانے کیلئے اقدامات تیز کرنیکا فیصلہ
🚨 (69) ریکوڈک منصوبے کیلیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا
🚨 (70) پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط مئی کے آغاز میں ملنے کا امکان
🚨 (71) ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق
🚨 (72) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
🚨 (73) کراچی: اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی کے 13 اہلکار بری، رہائی کا حکم
🚨 (74) چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 22 ہلاکتیں اور 3 زخمی