November 25, 2026

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شیخ امتیاز محمود نے پنجاب یونیور سٹی کے طلبہ کے ساتھ رواں

20250429_173011

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب شیخ امتیاز محمود نے پنجاب یونیور سٹی کے طلبہ کے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک پر اسمبلی اجلاس میں تحریک التواۓ کار جمع کروا دی۔

طالب علموں کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کو فوری ختم کیا جائے۔

شیخ امتیاز محمود

طالب علموں کی رہایش کے لئے خستہ حال ہوسٹل کو طلبہ کے داخلوں کی تعداد کے حساب سے تعمیر کیا جائے۔

شیخ امتیاز محمود
یو نیور سٹی میں پولیس گردی بند کی جائے اور غیر عسکری ماحول دیا جائے۔

شیخ امتیاز محمود
فی میل ہاسٹل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور میل سٹاف کو فوری ہٹایا جائے۔

*شیخ امتیاز محمود

ہراسمنٹ کمیٹی میں طالبات کو بھی نمائندگی دی جائے اور ادارے کا بجٹ کا آ ڈ ٹ شفاف طریقہ سے طلبا کے سامنے کیا جائے۔

شیخ امتیاز محمود

دور دراز سے انے والے طلبہ کے لئے ہاسٹل الاٹمنٹ بحال کی جائے اور غیر منصفانہ جرمانے بند کئے جائیں ۔

شیخ امتیاز محمود

ٹرانسپورٹ کی مد میں اضافی فیس ختم کی جائے اور تھرڈ شفٹ کے لئے لائبریری کو فوری بحال کیا جائے اور غیر قانونی ڈی جی کے عہدہ کو فلفور ختم کیا جائے۔

شیخ امتیاز محمود