October 6, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادجلیل الرحمٰن رند کے ساتھ مقامی

IMG-20250429-WA1130

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادجلیل الرحمٰن رند کے ساتھ مقامی پریس کلبز جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا نمائندگان پریس کلبز کے صحافیوں کی تعارفی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ میں صحافت کے مثبت کردار، عوامی مسائل کے حل اور اداروں کے درمیان بہتر رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے صحافی برادری کو علاقے کی فلاح میں شراکت داری کی دعوت دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر مقامی صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلے دل سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جناح پریس کلب کی صدر سعود فاروق چغتائی اور جنرل سیکرٹری فیاض علی رامے میاں عدنان چوہدری سجاد خان طلحہ بابر راشد سعدی فیاض رانا زاہد حسین انجم سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی حافظ ثاقب محمود ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ظفر ناگرا ایم آصف قمر ملک لطیف چوہان سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ملک افضل انجم اللہ رکھا بابر ملک خالد سحر عمران رشید عمیر رشید حافظ راشد ڈاکٹر اشرف رائے سمیت بڑی تعداد میں صحافی برادری کے دوستوں نے شرکت کی

—