November 25, 2026

*جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات

20250426_155908

*جسٹس بابر ستار نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب کو عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تو قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آرڈر معطل کر دیا.*

*جسٹس بابر ستار کے مطابق یہ آرڈر تو اُس ڈویژن بنچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تھا اور عبوری آرڈر کے خلاف انٹراکورٹ اپیل قابلِ سماعت ہی نہیں اِس لیے کیس مقرر کرنے کیلئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو انتظامی سائیڈ پر ہدایت جاری کی لیکن کیس کازلسٹ میں شامل نہ ہو سکا، جسٹس بابر ستار نے پھر بھی سماعت کر کے 8 صفحات پر مشتمل سخت آرڈر جاری کر دیا ہے.*