اہم خبر: جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو انتظامی سائیڈ پر کیس 28 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کی
اہم خبر: جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو انتظامی سائیڈ پر کیس 28 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کی لیکن اسکے باوجود کیس اُنکے بنچ میں مقرر نہ ہو سکا تو انہوں نے آج سماعت کی اور آرڈر میں لکھا ہے کہ 26 مارچ کا کیس مقرر کرنے کا آرڈر ڈویژن بنچ میں چیلنج ہی نہیں ہوا تو وہ معطل کیسے ہو سکتا ہے، 12 اور 26 مارچ کے آرڈرز عبوری تھے اور کیس کا حتمی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں وضاحت کر چکی کہ چیف جسٹس کے پاس زیرسماعت کیس میں انتظامی سائیڈ پر مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے کیس کازلسٹ میں شامل نہ کر کے بادی النظر میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، عدالتی ہدایت کے باوجود کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل آئندہ سماعت پر پیش ہو کر جواب دیں. لاء ریفارمز آرڈیننس 1972 کے تحت سنگل بنچ کے حتمی فیصلے کے خلاف ہی انٹراکورٹ اپیل دائر کی جا سکتی ہے عبوری آرڈر کے خلاف نہیں، کیس 7 مئی کو آئندہ سماعت کیلئے مقرر کیا جاتا ہے، رجسٹرار آفس کیس کازلسٹ میں شامل کرے، کیس کازلسٹ میں شامل نہیں بھی کیا جاتا تو بھی 7 مئی کو سماعت کی جائے گی، آرڈر کی کاپی تمام فریقین کو بھیجی جائے تاکہ وہ آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں، آرڈر کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ ڈویژن بنچ کے علم میں بھی آ جائے، ڈویژن بنچ ریکارڈ اِس عدالت کو بھیجنا مناسب نہ سمجھتے ہوئے آرڈر نہیں کرتا تو رجسٹرار آفس فائل میں نیا ریکارڈ بنائے.