November 25, 2026

*خضدار: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سندھ کے وکلا سے اظہارِ یکجہتی، پولیس تشدد کی مذمت

IMG-20250428-WA0285

*خضدار: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا سندھ کے وکلا سے اظہارِ یکجہتی، پولیس تشدد کی مذمت*

خضدار:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار کی جانب سے سندھ میں وکلا پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا اور سندھ کے وکلا سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ وکلا نے کورٹ کے احاطے میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ کے وکلا کے حق میں اور ظلم کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران وکلا نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور اس اقدام کو آئینی و جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔ مظاہرین نے سندھ پولیس کی جانب سے وکلا پر لاٹھی چارج اور تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین پولیس گردی قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ بار خضدار کے وکلا نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ وکلا نے واضح کیا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔