بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار 10 مبینہ مظاہرین عدالت میں پیش ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار 10 مبینہ مظاہرین عدالت میں پیش ۔
مومن آباد پولیس نے گرفتار افراد کو کراچی کی ضلع غربی کی عدالت میں پیش کردیا۔
گرفتار افراد کو بی وائی سی کی جانب سے منعقدہ احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا موقف
گرفتار افراد کا احتجاجی مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ، وکیل صفائی
ان افراد کو بے گناہ گرفتار کیا گیا لہذا ضمانت دی جائے ، وکیل صفائی کی استدعا۔
ان میں ایک میٹرک جماعت کا طالب علم بھی شامل ہے جس کا ایک پرچہ بھی ضائع ہوگیا۔ وکیل صفائی
عدالت نے چار کمسن افراد کو فی کس 10 ہزار روپئے کے مچلکے پر رہا کردیا۔
چھ گرفتار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔۔