October 6, 2026

دانیوال، خواجہ سراء اغواء کی کوشش اور تشدد میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

20250428_141354

دانیوال، خواجہ سراء اغواء کی کوشش اور تشدد میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نے 23 اپریل کو شہزادی عرف رمضان کو شارع عام پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اغواء کرنے کی کوشش کی

متاثرہ ٹرانسجینڈر شہزادی کے مطابق ملزمان رانا پھول اور رانا مون وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ دوستی نہ کرنے کے رنج میں یہ قدم اٹھایا

وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ دانیوال فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کیا

ملزمان واقع کے بعد فرار ہو کر روپوش ہو گئے تھے جس پر پولیس کی پروفیشنل ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 3 ملزمان عاطف اور عمران سکنائے حاصلپور اور طاہر جاوید سکنہ عارفوالا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس مختلف مقامات پر ریڈ کر رہی ہے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا

ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے ازالے کیلئے وہاڑی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ محمد افضل ڈی پی او