October 6, 2026

بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یش . میلسی میں مکمل شٹر بند ہڑتال، انجمن تاجران کی قیادت میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

20250428_141826

بیو رو چیف محمّد عامر حسین قر یش . میلسی میں مکمل شٹر بند ہڑتال، انجمن تاجران کی قیادت میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

میلسی
ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز، بازار اور مارکیٹیں بند رہیں اور شہریوں نے پرامن احتجاج کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔
صدر اعجاز ممتاز شیخ غلام مصطفے شیخ سلیم شیراز کاظمی آصف امان اللہ خان صدر سٹی پریس کلب قیصر ممتاز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کی عملی مدد کرنی چاہیے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ ظالم ریاست کو معاشی طور پر بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے۔ مذید کہا کہ بائیکاٹ محض علامتی قدم نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ حقیقی یکجہتی کا مظہر ہے۔