بہاولنگر/سے ملک عبدالطیف چوھان الیون نیوز انچارج جنوبی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق
بہاولنگر/سے ملک عبدالطیف چوھان الیون نیوز انچارج جنوبی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔………………. بھاری آبی جارحیت اور بزدلانہ دھمکیوں کے خلاف اقلیتی برادری میدان میں،پنجاب سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اقلیتی برادری کی بھرپور مذمت،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم بہاولنگر کی اقلیتی برادری کی جانب سے پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے خلاف پنجاب سٹی پریس کلب سے ریلوے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئ،ریلی کی قیادت اقلیتی رہنما ساجن بھاٹیا نے کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر والمیکی رہنماوں سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج سے یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،ریلی کے اختتام پر پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رہنما ساجن بھاٹیا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب امن و رواداری کا درس دیتے ہیں،انسانیت کا احترام اولین اقدام ہے،مگر مودی سرکار کو انسانیت سے کوئ سروکار نہیں ہے،پہلگام واقع ایک سوچی سمجھی خود ساختہ سازش تھی جس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے،جو صرف اپنی سیاسی ساکھ بچانے کا بہانہ یے،ہم مودی سرکار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائ کسی طور پر برداشت نہیں،کسی بھی جنونی اقدام سے پہلے مودی فتنہ سرکاریہ سوچ لیں کے پاک افواج آپ کےلیئے لوہے کا چنا ثابت ہوگی،ہاکستان میں بسنے والے دو کروڑسے اقلیتی برادری سپہ سالار حافظ عاصم منیر کی قیادت میں اپنی افواج کےساتھ شانہ بشانہ سیسہ پلائ ہوئ دیوار کی طرح کھڑے ہیں,کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،