بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو!
مارشل لاء کے ماحول میں انتخابی نتائج اور ووٹر ٹرن آؤٹ کسی خاموش انقلاب سے کم نہیں تھا، عوام نے مجھے اس لیے ووٹ دیا کیونکہ وہ موجودہ نظام اور جس طرح اس ملک کو چلایا جارہا ہے اس سے تنگ آچکے ہیں۔ عمران خان
میں 7 بائی 8 فٹ کے ڈیتھ سیل میں قید ہوں، جو عام طور پر دہشت گردوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے ۔ مجھے ایجنسیوں کی مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے، ایجسنیاں 24 گھنٹے جیل میں میری نقل و حرکت کو ریکارڈ کر رہی ہیں اور قیدی بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا ہے، عمران خان
مجھے اور میری پارٹی کو توڑنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہ پہلے کچھ ہوا ہے اور نہ اب ہو گا۔ عمران خان
میں واپس آؤں گا، باطل پر حق کی فتح ہوگی، عمران خان
قید کے دوران میں اپنا زیادہ تر وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کرتا ہوں، میں جیل میں قید ہوں اس کے باجود پوری قوم امید کے لیے میری طرف دیکھ رہی ہے، مجھے یقین ہے حق باطل پر غالب آئے گا، عمران خان
#قوم_اور_خان_ایک_ساتھ