جھنگ (محمد ناصر ) ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی مایوس کن انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر 10 فی صد بھی عمل نہیں ہو رہا حکومت پنجاب کی گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر فروٹ سبزی اور دیگر اشیاء کے نرخوں کی لسٹیں جاری کی جاتی ہیں لیکن ان کے کوئی چیز بھی فروخت نہیں ہو رہی گذشتہ روز جب ایک فروٹ لسٹ پر درج نرخوں اور ریڑھی والے سے فروٹ کے نرخ معلوم کیے گئے تو تقریباً سبھی فروٹ دوگنا نرخوں پر فروخت کیے جارہے تھے جو انتظامیہ اور دیگر زمہ داران کی نااہلی اور مایوس کن کارکردگی کا ایک واضح ثبوت ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]