October 6, 2026

*خضدار: 16 سالہ نصرت بی بی کے اغوا کو 20 دن گزر گئے

20250426_155908

*خضدار: 16 سالہ نصرت بی بی کے اغوا کو 20 دن گزر گئے، بازیابی نہ ہونے پر خاندان کا قرآن پاک کے ساتھ روڈ پر دھرنا کی دھمکی*

*خضدار کے علاقہ کانک کی رہائشی بی بی درخاتون نے دیگر خواتینِ خانہ کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 7 اپریل 2025 کی شب تقریباً چھ نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر دھاوا بول کر ان کی 16 سالہ بیٹی نصرت بی بی کو اغوا کرلیا۔ اس واردات کے دوران گھر کی خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جبکہ قیمتی سامان بھی لے جایا گیا۔*

*بی بی درخاتون اور ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار تو کیا، تاہم اسے مہمانوں جیسا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کا شکوہ ہے کہ پولیس کی عدم سنجیدگی کے باعث نصرت بی بی کی بازیابی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، اور بیٹی کی گمشدگی کو 20 دن گزر چکے ہیں۔*

*بی بی درخاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر صبح 8 بجے تک نصرت بی بی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ قرآن پاک اٹھا کر سڑکوں پر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔*