October 6, 2026

نوٹیفکیشن برائے بس ٹرانسپورٹ ضلعی انتظامیہ گوادر کا اہم اعلامیہ

IMG-20250426-WA0283

نوٹیفکیشن برائے بس ٹرانسپورٹ
ضلعی انتظامیہ گوادر کا اہم اعلامیہ

ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے تمام بس ٹرانسپورٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مسافروں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اوقات اور ہدایات پر سختی سے عملدرآمد ضروری قرار دیا گیا ہے:
1. کراچی سے گوادر آنے والی تمام بسیں
ان بسوں کو اوتھل زیرو پوائنٹ پر صبح 4:00 بجے تک پہنچنا لازم ہے۔ مقررہ وقت سے پہلے کسی بس کو زیرو پوائنٹ سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
2. گوادر سے کراچی روانہ ہونے والی بسیں
ان کے لیے کٹ آف ٹائم دوپہر 2:00 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ اس وقت کے بعد تلینٹ سے آگے کسی بھی بس کو کراچی کی جانب سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ روانگی کی اجازت صرف صبح سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوگی۔
3. کوئٹہ سے گوادر آنے والی تمام بسیں
ان کے لیے تلار چیک پوسٹ پر رات 9:00 بجے کٹ آف ٹائم مقرر کیا گیا ہے۔ 9:00 بجے کے بعد کوئی بھی بس تلار چیک پوسٹ سے آگے روانہ نہیں ہو سکے گی۔
تمام بس ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ ان ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے