152

دفتر خارجہ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دینے کا معاملہ

دفتر خارجہ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی تحفظات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دینے کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف نے دفترِ خارجہ کا ردعمل غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

اپنے بیرونی آقاؤں کے آشیرباد اور واضح مداخلت کے نتیجے میں ملک پر قابض ہونے والوں کی جانب سے دیگر ممالک پر بیرونی مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے، ترجمان تحریک انصاف

حکومت کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت پر پابندی جیسا کوئی بھی اقدام ایک غیر جمہوری عمل ہے جو دنیا بھر کے کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے کیلئے ناقابلِ قبول ہے، ترجمان تحریک انصاف

ملک پرمسلط آمرانہ حکمرانوں کے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کے نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی سطح پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے، ترجمان تحریک انصاف

ملک میں دن بدن بڑھتے عدم استحکام کے درمیان مقتدرہ کے خاص پیغام رسانوں کی زبانی ‘آئینی میلٹ ڈاؤن’ جیسی پیش گوئیاں اندرونی و بیرونی انتشار کو ہوا دینے کے مترادف ہیں، ترجمان تحریک انصاف

ملک کو لاقانونیت اور سیاسی و معاشی عدم استحکام کی آگ میں جھونکنے والا غیر منتخب ٹولہ اپنے مسلسل غیرذمہ دارانہ قول و فعل کے ذریعے دیگر ممالک کیساتھ تعلقات متاثر کرنے کے درپے ہے، ترجمان تحریک انصاف

بوکھلاہٹ کا شکار مینڈیٹ چوروں کےہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور غیر جمہوری اقدمات کے خلاف اٹھنے والی عالمی آوازیں بیرونی مداخلت نہیں بلکہ حکومتی رویے پر نظر ثانی کی متقاضی ہیں، ترجمان تحریک انصاف

حکومت دوسرے ممالک کو بیرونی مداخلت کا طعنہ دینے کی بجائے ملک میں دن بدن بگڑتی سیاسی و معاشی صورتحال کے تدارک کیلئے ٹھوس اور عمل اقدمات اختیار کرے، ترجمان تحریک انصاف

اب بھی وقت ہے کہ حکومت مزید کوئی بھی جمہوریت اور آئین سے متصام قدم اٹھانے کی بجائے اپنے رویوں کی اصلاح کرے اس سے پہلے کے حالات سب کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں، ترجمان تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں