خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نور پور تھل بار کے زیر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نور پور تھل بار کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں و کلاء سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ۔ شرکاءے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ شرکاءے ریلی نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ تھل کے مختلف مواضعات میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ۔ نور پور بار میں فلسطینیوں کے حق میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا ۔سیمینار سے صدر بار آغاحسین خان بلوچ ، سیکرٹری بار ملک امان اللہ مہار ، سابق صدر بار ملک محمد وارث جسرا اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔