خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نوجوان قانون دان حافظ عمر فاروق اعوان کے چیمبر کا افتتاح
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نوجوان قانون دان حافظ عمر فاروق اعوان کے چیمبر کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں صدر بار تحصیل نورپور تھل آغا حسین خان بلوچ ، سیکرٹری بار ملک امان اللہ مہار ، سابق صدوربار ملک محمد وارث جسرا، ملک عزیز حسین جاڑا، ملک محمد حسین ، جوہر آبادسے نوجوان قانون دان ملک حافظ فہیم ماہل ، ڈائریکٹر میڈیا انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر خوشاب راجہ نور الہی عاطف، سینیئر صحافی سیٹھ ثمر سلطان ،اساتذہ کرام اور معززین علاقہ سمیت سینیئر اور نوجوان قانون دان نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر نورپوربار میں اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہردلعزیز نوجوان قانون دان حافظ عمر فاروق اعوان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں نور پور بار کا حصہ بننے پر دلی مبارک باد دی اور ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔