October 6, 2026

چشتیاں شریف ہندوستان کے فالس فلیگ پروپگنڈے کو جس طرح ہندوستانی میڈیا اور ہندوستانی عوام نے بے نقاب

IMG-20250426-WA0022

چشتیاں شریف
ہندوستان کے فالس فلیگ پروپگنڈے کو جس طرح ہندوستانی میڈیا اور ہندوستانی عوام نے بے نقاب کیا ہندوستان کے لیے انتہائی شرمندگی اور سبکی کا باعث ہونا چاہیے ہندوستان ہمیشہ دہشت گردی کو پرموٹ کرنے میں پیش پیش رہا ہے کنیڈا سمیت متعدد ممالک میں ہندوستان کی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں بلوچستان سے گرفتار ہونے والا گلبھوش یادیو ہندوستان کا کمیشنڈ افیسر ہے جس طرح بھارت نے جھوٹا پروپگنڈا کر کے پاکستان پر الزامات لگانے کی کوشش کی اور آبی دہشت گردی کا مرتکب ہونے کا اعلان کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پاکستان کا جرات مندانہ دلیرانہ اور بہادرانہ موقف ہے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے ٹیلی فون کو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر اف کامرس نے کہا ہندوستان کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد واہگہ بارڈر کی بندش دو طرفہ تجارت یا تیسرے فریق کے ذریعے تجارت کی معطلی اور پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی قومی سلامتی کمیٹی کے بہترین فیصلے ہیں پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی دھمکیوں سے مرغوب نہیں ہوگا اگر اس نے کوئی حرکت کی تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی سابقہ ادوار میں ہندوستان یہ نتائج بھگت چکا ہے ہم ایک ازاد خود مختار ذمہ دار ایٹمی طاقت ہیں جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن اپنے دفاع سے ہرگز غافل نہیں
ظفر اقبال چوہدری نے کہا ہماری مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں جدید تربیتی صلاحیتوں بین الاقوامی معیار کی تربیت سے ہم اہنگ ذمہ دار سپاہ ہیں جو وطن عزیز کے دفاع استحکام سالمیت کے لیے ہمہ وقت چوکس و چوبند ہیں 24 کروڑ عوام اپنی بہادر سپاہ کے ساتھ کھڑی ہے ہندوستان کسی غلط فہمی میں نہ رہے جو جعلی ڈرامے کر کے وطن عزیز کو بدنام کرنے اور اس کے خلاف اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کاروائی کرے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا