ہارون آباد پاکستان ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے ہندوستان کے
ہارون آباد
پاکستان ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے ہندوستان کے فالس فلیگ پراپگنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں قومی سلامتی کمیٹی نے ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کیے بالخصوص ہندوستان کے اقدامات کے جواب میں ہندوستان کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش واہگہ بارڈر سے تجارت کی مکمل معطلی اور ہندوستان سے کسی بھی قسم کی تجارت فی الفور ختم کرنے کا اقدام جرات مندانہ فیصلہ اور پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے ہندوستان سے تنازعہ کے معاملے پر تمام قومی قیادت کا ایک پیج پر آنا دشمن کے پراپگنڈے کے خلاف بھرپور قوت کا مظاہرہ ہے
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کوسی پیک موٹروے والے پروگرام سے ملانے والے عوام میں لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا
عوامی لیڈر نے کہا تاریخ شاہد ہے ہندوستان چند سالوں کے بعد ایسا کوئی نہ کوئی خود ساختہ واقعہ پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کرتا ہے اور ہر دفعہ اس سے منہ کی کھانی پڑی ہندوستان کشمیر کے واقعہ پر الزام لگانے کی بجائے اگر ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں ریڈ الرٹ سکیورٹی والے علاقے جہاں مقصود سے ایریا میں ہندوستان کی سات لاکھ سے زائد فوج کشمیر پر قبضہ کیے ہوئے ہیں اس طرح کا واقعہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ ہندوستان کی خود ساختہ کہانی ہے جو وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کر رہا ہے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا پاکستان خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اس لیے کسی دہشت گردی کی حمایت نہیں کر سکتا ہندوستان نے آٹھ دہائیاں سے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور نت نئے حربوں سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا کر کشمیر کے مسئلے کو تہس نہس کرنا چاہتا ہے اور اقوام مبتدا میں اپنی پیش کردہ قراردادوں پر عمل کرنے سے انکاری ہے عالمی برادری ہندوستان کی ان ناانصافیوں کشمیری عوام پر مظالم اور فالس فلیگ پروپگنڈے کا نوٹس لے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کروائے اور اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروا کر کشمیری عوام کو استثناء میں رائے کا حق دلوائے