84

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیصل محمود کالونی کینال روڈ پر واٹر پلانٹ پر کارروائی،585 جعلی پانی کی بوتلیں، 5 کلو مس برانڈڈ پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا،فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ لانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم کی زیر نگرانی.فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان ٹیم نےفیصل محمود کالونی کینال روڈ پر واٹر پلانٹ پر کارروائی کی۔معروف برانڈز کی بوتلوں اور پیکنگ مٹیریل کی مدد سے پانی کی فلنگ کی جا رہی تھی۔لیبلنگ کے اوپر گوجرانولہ کی واٹر فلنگ کمپنی کا نام اور پتہ درج کیا گیا تھا۔جعلی پانی کی بوتلیں ضبط کرکے فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ واٹر پلانٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں