October 5, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سے)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس

IMG-20250425-WA0328

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سے)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس بہاولنگر میں پولیو کے حوالے سے ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر عامر رضا ۔ڈاکٹر عمر ہارون آباد سمیت محکمہ صحت، ریونیو ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود ویکسینیشن ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مہم کی اب تک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اور مسائل کی نشاندہی کی، جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔