October 5, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم

IMG-20250425-WA0330

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم حمادیہ حنفیہ میں طلبہ اور علاقہ مکینوں کے لیے آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کیاگیا تھا جو کہ ٹھیکیدار آر او پلانٹ اور مشینریز لیکر فرار ہوگیا علاقہ مکین سخت پریشان تفصیل کے مطابق : ڈہرکی ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے مدرسہ قاسم العلوم حمادیہ حنفیہ میں طلبہ اور علاقہ مکینوں کے لیے پینے کے لیے صاف پانی کا آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کرنے کے باوجود اج تک طلبہ اور محلہ گلاب شاہ کے رہائش پذیروں کو صاف میٹھے پانی کی سھولت فراہم نہیں کرسکے اورمحلہ گلاب شاہ کے رہائش پذیر زیرے زمین زہریلہ پانی پینے سے بہت سی جنم لینے والی وبائی امراض سے بیمار ہوگئے ہے علاقہ مکین مفتی گل محمد سمیجو، ملک اکرم ، ملک شفیع محمد، ملک عاشق علی ملک رحمت علی اور طلبہ نے فرار ہونے والے ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم انتظامیاں اس کا نوٹس لیکر دس دن کے اندر ہمیں آر او پلانٹ مہیا کیا جائے جس سے علاقہ مکین وبائی امراض سے بچ سکے بادیگر صورت ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے گیٹ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جائے گا