ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یکم مئی کو مزدور ڈے کے حوالے سے سکریٹری
ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) یکم مئی کو مزدور ڈے کے حوالے سے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مزدوروں کی آواز بلند کرنا ہے حکومت وقت کو چاہیے کہ پاکستان میں مزدوروں کی تنخواہ اور مزدور لیبر کی دہاڈی اتنی ہو کہ وہ اپنا گزر بسر با آسانی کر سکیں حکومت وقت اس طرف دھیان دیں اور بندہ مزدور کے اوقات کو ہنگامی بنیادوں پر درست سمت کو لے جائیں تاکہ غریب مزدور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں دشواری محسوس نہ کرے