ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے چوتھے دن کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن 14 ہزار592سے زائد بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو مہم کے پہلے چار دنوں میں مجموعی طور پر4 لاکھ 31 ہزار 518 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دیئے گئے ہیں۔ چار دنوں میں ہدف کا 99فیصد بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ک ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں،