*بھارتی ائیرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کے کرائے اور دورانیے میں اضافے کا خدشہ*
*بھارتی ائیرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کے کرائے اور دورانیے میں اضافے کا خدشہ*
پاکستان کی جانب سے بھارتی ملکیت اور بھارتی آپریٹڈ ائیرلائنز پر اپنی فضائی حدود فوری طور پر بند کرنے کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بھارت کے درمیان پروازوں کو تاخیر اور طویل راستوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ائیر انڈیا نے غیر ملکی میڈیا کو جاری ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے لیے یا وہاں سے آنے والی کچھ پروازیں اب متبادل طویل راستہ اختیار کریں گی۔
ائیر انڈیا کے بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے مسافروں کو اس غیر متوقع صورتحال سے پہنچنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتا ہے، جو ان کےکنٹرول سے باہر ہے۔
یہ فضائی پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔