*وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری
*وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایات اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے میپکو کے معزز صارفین کے لیے اوور بلنگ کے مسئلے کے خاتمے کے لیے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” موبائل ایپ متعارف*
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایات اور پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے میپکو کے معزز صارفین کے لیے اوور بلنگ کے مسئلے کے خاتمے کے لیے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” پاور سمارٹ موبائل ایپ متعارف کی گئی ہے جس میں زیادہ بلنگ کی شکایت کے حل کے لیے ڈجیٹل نظام کے ذریعے شفافیت و فوری حل اور صارفین کے اعتماد کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اوور بلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے صارفین اپنے میٹر ریڈنگ کی تصویر لیں اور پاور سمارٹ موبائل ایپ – “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” کے ذریعے بھیجیں جس کا موازنہ میٹر ریڈر کی لی گئی تصویر سے کیا جائے گا۔ تصویر لیتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ میٹر ریڈنگ کی تصویر واضح ہونی چاہیے۔
سنگل فیز، تھری فیز اور نیٹ میٹرنگ کے صارفین پاور سمارٹ موبائل ایپ – “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
پاور سمارٹ موبائل ایپ – “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” کے استعمال سے میپکو کے معزز صارفین اوور بلنگ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
*ترجمان – میپکو*