November 25, 2026

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل

IMG-20250425-WA0021

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل عبدالحفیظ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کی میٹنگ ڈسٹرکٹ کانفرنس روم خضدار میں منعقد ہوئی ۔ جس میں قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور مختلف محکمہ جات کے ہیڈز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ خضدار میں قیام امن کے لئے موثر اقدامات عمل میں لانے قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے اور اسٹریٹ کرائمز و دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے پر غورو خوض ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ، لیویز پولیس ایف سی اور دیگر سیکورٹی ادارے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیام امن کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ آئے روز نیشنل ہائی ویز کی بندش شٹر ڈائون کا خاتمہ کیا جائیگا، امن عامہ میں رکاوٹ ڈالنے اور انتشار پیدا کرنے والے گروہوں کے سختی سے نمٹا جائیگا،عوام کو پرسکون انداز میں کاروبار کرنے کے لئے پر امن ماحول فراہم کیا جائیگا، معمولات زندگی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا ، گورنمنٹ کی رٹ کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا،
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام سیکورٹی ادارے طے شدہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرکے خضدار ڈسٹرکٹ میں مثالی امن کا نفاذ قائم کریں گے۔