October 5, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

20250423_201331

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

بہاولنگر ( ): ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، دستیابی اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد ،اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف ملتا رہے