October 5, 2026

ہارون آباد() تھانہ مدرسہ پولیس ان ایکشن ، موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار

IMG-20250424-WA0205

ہارون آباد() تھانہ مدرسہ پولیس ان ایکشن ، موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار ، 2 موٹر سائیکل ، ناجائز اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ،
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کرائم فری پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر جناب کامران اصغر کے احکامات کی روشنی میں کرائم فائٹر پولیس آفیسر انسپکٹر سیف اللہ حنیف ، SHO تھانہ مدرسہ نے سماج دشمن عناصر اور ڈکیت گنیگز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ، معصوم شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے والے دو ڈاکو لطیف عرف شعلی اور شکور عرف شکوری(سرغنہ) گرفتار کرلیے ، جبکہ ان کے قبضہ سے دوران ڈکیتی چھیننے ہوئے دو موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سماج دشمن عناصر اور محصوم شہریوں کے جان و مال سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ، اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم پوری طرح چوکس و تیار ہیں ، شہریوں نے موٹر سائیکل ڈکیت گنیگ کو گرفتار کرنے ، موٹر سائیکلز اور لاکھوں روپے نقدی برآمدگی پر خراج تحسین اور اطیمنان کا اظہار کیا ہے ۔