October 5, 2026

چشتیاں شریف پہلگام واقعہ بھارت کے جنگی جنون مشروح ذہنیت کا آئینہ دار ہے

IMG-20250424-WA0204

چشتیاں شریف
پہلگام واقعہ بھارت کے جنگی جنون مشروح ذہنیت کا آئینہ دار ہے جس طرح بھارتی عوام نے ہندوستانی حکومت کے مکروہ چہرے اور کردار کو بے نقاب کیا ہندوستان کی سبکی کے لیے کافی ہے پوری قوم اپنی مسلع افواج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ہندوستان قبل اس کے بھی ایسی کئی خودساختہ کاروائیاں کرتا رہا ہے اپنے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے وہ خطے میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا
ہندوستان نے اگر آزاد کشمیر یا کسی بھی جگہ سے جارحیت کرنے کی کوشش کی تو اس کا خمیازہ ہندوستان کو بھگتنا ہوگا ہماری مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستانی قوم ہر کٹھن دور میں ایک قوم ثابت ہوئی ہے مادر وطن کی حفاظت اور دفاع کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے
ظفر اقبال چودری نے کہا ہندوستان نے کبھی بھی کھلے دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا وہ ہر حیلے بہانے وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے عالمی تجارت میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ٹیرف کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے پوری پاکستانی قوم یک آواز ہے ہمارے ادارے مادر وطن کے دفاع سے کبھی غافل نہیں ہمارے جری جوان خون کے نذرانے پیش کر کے وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں ہندوستان ہوش کے ناخن لے وگرنہ ابھی نندن کو چائے پلانے کا واقعہ پوری دنیا میں مشہور ہے