November 25, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)ڈویژنل کمشنر میر پور خاص فیصل

IMG-20250423-WA0306

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)ڈویژنل کمشنر میر پور خاص فیصل احمد عقیلی نے ڈویژن بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے میرپور خاص اور عمرکوٹ ضلعے بچاؤ بند اور پتھورو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا میرپورخاص کےجرواری شاخ ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو ورکر شہباز علی اور لیڈی پولیس کانسٹیبل کی عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار کیا کمشنر نے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجوں کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی سخت نگرانی کی جائے اس ضمن میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ پولیو وائرس کا خاتمہ اہم ہدف ہے دورے کے دوران کمشنر نے پولیو ورکروں کو سختی سے ہدایت کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے سنجیدگی سے پلائیں تاکہ معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جا سکے عمرکوٹ ضلعے کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک ،اسسٹنٹ کمشنر پتھرو سنجے کمار، مختیار کار پتھورو،پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر رفیق، ڈبلیو ایچ او کی درگا شنکر ،فوکل پرسن پولیو پروگرام وجے کمار اور محکمہ صحت کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔