October 7, 2026

دعاانلین نیوز بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی. میلسی: شیرگڑھ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین جاں بحق، ایک شدید زخمی

IMG-20250423-WA0301

دعاانلین نیوز بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی. میلسی: شیرگڑھ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین جاں بحق، ایک شدید زخمی

میلسی شیرگڑھ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں تحصیل بازار میلسی کے رہائشی طلحہ محمد حسین کی 25 سالہ بیوی، 23 سالہ ہمشیرہ اور 5 ماہ کی بھانجی موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ طلحہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، طلحہ محمد حسین اپنی ہمشیرہ کو اس کے سسرال چھوڑنے کے لیے میلسی سے خانیوال روانہ ہوا تھا۔ گاڑی میں طلحہ کی اہلیہ، بہن، بہنوئی اور کم سن بھانجی بھی موجود تھے۔ شیرگڑھ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تینوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ طلحہ کو شدید چوٹیں آئیں اور بازو جسم سے علیحدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے شہر میں فضائے سوگ چھا گئی، اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔