October 6, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نوسر باز سر گرم انتظامیہ کے لئیے سوالیہ نشان

20250423_201331

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نوسر باز سر گرم انتظامیہ کے لئیے سوالیہ نشان
ہارون آباد بین الاقوامی نوسر باز گروپ جو کہ سابقہ ریکارڈ کے مطابق لاتعداد سادہ لوح لوگوں کو کروڑوں روپے کہ فراڈ کر کے نقدی اور جائیداد سے محروم کر چکا ہے تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواح علاقہ چک نمبر 89 فائیوو آر میں دوبارہ متحرک ہے گزشتہ سال ہارون آباد تھانہ صدر اور سٹی اور خفیہ اداروں کے تعاون سے جب چھاپہ مارا گیا تو لیپ ٹاپ غیر ملکی سمیں موبائل اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئ تھی یہ لوگ موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے لوگوں کا ڈیٹا نکال انہیں ملازمت یا انعام کا جھانسہ دے کر پیسے منگواتے ہیں مقامی افراد نے ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے نیٹورک کو مکمل ختم کیا جائے کاروائی سے برآمد مال کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے جبکہ غیر ملکی شراپ بھی فروخت کے واضع ثبوت ملے ہیں مقامی شخص میاں احسان خان وٹو اور اور رانا مشتاق ٹھیکدار نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے