اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ فلسطین کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران کی اظہار
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) اوکاڑہ فلسطین کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران کی اظہار یکجہتی۔ مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ صدر چوہدری سیلم صادق کی زیر قیادت فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی پر پریس کانفرنس۔ جس میں مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ صدر راوشفقت گڑ بازار دکانداروں سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی۔ 26 اپریل کو اہل فلسطین کے ساتھ پورے ضلع اوکاڑہ میں ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔فلسطینوں پر مظالم کے خلاف مرکزی انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ اپنے بہین بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال میں تمام دکانداروں اپنے کاروباری مراکز کو بند رکھیں گے۔ پریس کانفرنس میں موجود تمام افراد نے اسرائیل کے خلاف ہڑتال پر مرکزی انجمن تاجران کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔اسرائیل نے جو ظلم و بربریت کی جو مثال قائم کی وہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مسجد اقصیٰ ہوا قبلہ اول ہے ہماری جان بھی چلی جائے ہم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں مقررین۔حکومت وقت ہوش کے ناخن لے خدادا اپنے فلسطینی بہن بھائیوں معصوم بچوں کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اگر اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے حکومت وقت ہمارا ساتھ دیں مقررین۔احتجاجی ریلی کے اختتام پر فلسطینی بہن بھائیوں کے شہیدا و ان کے لواحقین کیلئے دعا بھی کی گئی۔