October 6, 2026

*آئی ٹی ایم کالج کا شہدائے پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے مثالی اقدام*

IMG-20250423-WA0293

*آئی ٹی ایم کالج کا شہدائے پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے مثالی اقدام*

*شہدا کے بچوں کو مفت اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو 75فیصد رعایت پر تعیلم دی جائے گی*

سرگودھا (رانا نعمان گلزار کی رپورٹ کے مطابق)آئی ٹی ایم کالج کا شہدائے پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے مثالی اقدام-آئی ٹی ایم کالج کے چیئرمین راؤ عادل خاں کی ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف سے خصوصی ملاقات،ملاقات میں شہدائے پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے لیے آئی ٹی ایم کالج کے ساتھ معاہدہ ،معاہدہ میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے 75فیصد رعایت پر تعیلم دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ کالج ہذا میں تمام پروفیشنل کورسز 100فیصد فیس کی رعایت کے ساتھ فری میں کروائے جائیں گے