میانوالی(اللہ نوازخان)خٹک بیلٹ میں مزدوروں کوپورے حقوق ملنے چاہیے۔سخت گرمی اور
میانوالی(اللہ نوازخان)خٹک بیلٹ میں مزدوروں کوپورے حقوق ملنے چاہیے۔سخت گرمی اور سخت سردی میں کام کرنے کے باوجود بہتر معاوضہ نہیں ملتااور دوسرے حقوق بھی پورے نہیں ملتے۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کےعلاقہ خٹک بیلٹ میں مزدوروں کوپورے حقوق نہیں ملتے۔خٹک بیلٹ کے پہاڑوں میں کوئلہ اور دیگر قیمتی معدنیات کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ سخت گرمی اور سخت سردی کے علاوہ ہر خراب موسم میں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے والے مزدوروں کو پورا معاوضہ نہیں ملتا۔علاوہ ازیں میڈیکل سمیت دیگر سہولیات سے بھی محروم رہتے ہیں۔ مزدوروں کی حالت دیکھ کرہر صاحب دل تکلیف محسوس کرتا ہے،کیونکہ 40،40 سال تک کام کرنے والا مزدور اپنا اور اپنے بچوں کے لیےمعیاری گھر تو چھوڑیےمعمولی سا گھر بھی نہیں بنا سکتا،بلکہ یہ بات کہنی درست ہے کہ ایک کمرہ بھی بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔قومی اور بین الاقوامی مزدورتنظیمیں مزدوروں کےلیے آواز اٹھائیں،تاکہ ان بیچاروں کو بھی حقوق مل سکیں۔مزدوروں کو خود بھی آئین اور قانون کے مطابق جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ ان کو اپنے حقوق مل سکیں۔