November 25, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں خوشاب میں بھی

IMG-20250423-WA0291

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں خوشاب میں بھی سرکاری واجبات کی وصولی کےلیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت تحصیل نور پور تھل میں ریونیو ریکوری اور پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی(آر) عبدالستار خان اور اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے علاؤہ ریونیو افسران اور پٹواریوں نے شرکت کی۔اجلاس میں وصولی واجبات،انکم ٹیکس اور گردآوری کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔صدر اجلاس نے افسران کو آئندہ بھی محنت اور لگن سے کام کرنے اور ریکوری کے عمل کو تیز کرنے کو کہا اور 30 اپریل تک ٹارگٹ کی 100 فیصد ریکوری کی ہدایت کی۔