October 6, 2026

*جامشورو وین حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی*

20250421_132331

*جامشورو وین حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی*

جامشورو : دریجی سے بدین جانے والی وین کھائی میں گرنے سے زخمی ہونے والے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جامشورو وین حادثہ میں 9 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے مزید 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، کمشنر حیدرآباد نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق بدین کے گاؤں راجوخانی سے ہے۔

ٹریفک حادثے میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد بلوچستان کے علاقے دریجی میں گندم کی کٹائی کی مزدوری کرکے واپس بدین جارہے تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق جھانگا نے میڈیا کو بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے وین کھائی میں گرگئی تھی، مذکورہ وین بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جارہی تھی جس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔