November 25, 2026

*اہم اطلاع برائے مسافرین* گزشتہ چند دنوں سے خضدار کو متعدد شہریوں

20250421_132331

*اہم اطلاع برائے مسافرین*

گزشتہ چند دنوں سے خضدار کو متعدد شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کے عزیز—چاہے بھائی ہوں یا بیٹے—کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے لیکن راستے میں ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

خضدار سوشل میڈیا کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق لسبیلہ سے کراڑوں تک مختلف مقامات پر متعدد نجی کمپنیوں کی کوچز (بسیں) مختلف ہوٹلوں پر رکی ہوئی پائی گئیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ان کوچز میں اسمگلنگ کا سامان لوڈ کیا جا رہا ہے۔ جب تک متعلقہ اداروں جیسے کہ پولیس، کسٹمز اور کوسٹ گارڈز سے معاملات طے نہیں ہو جاتے، یہ بسیں اپنی منزل کی طرف روانہ نہیں ہوتیں۔

اس صورتحال کے باعث ایک طرف مسافر شدید اذیت کا شکار ہیں، تو دوسری جانب ان کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

لہٰذا، تمام مسافرین سے گزارش ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کا سفر کرتے وقت ٹکٹ خریدنے سے قبل متعلقہ بس اور کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ الامداد کوچ، الممتاز الوارث اور بعض دیگر نجی کمپنیاں، جن کا بیشتر انحصار غیر قانونی سرگرمیوں (اسمگلنگ) پر ہے، ان سے مکمل پرہیز کریں۔ شکریہ