*خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کا جلسہ عام آج 23 اپریل کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں ہوگا*
*خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کا جلسہ عام آج 23 اپریل کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں ہوگا*
خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کا عظیم الشان جلسہ عام آج بروز منگل، 23 اپریل 2025 کو میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ جلسے کا آغاز دن 3 بجے ہوگا جس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔
ضلع خضدار کے تمام علاقوں کے عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت پر جلسہ گاہ پہنچ کر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور بلوچستان کے حق میں آواز بلند کریں۔
بی این پی خضدار کے ضلعی صدر شفیق الرحمن ساسولی اور جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ نے پارٹی کے تمام تحصیل عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے قافلوں کی روانگی کے وقت اور مقام کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائیں تاکہ عوام منظم انداز میں جلسے میں شرکت کر سکیں۔