ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمن کی
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)عت اسلامی پاکستان محترم حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی بروز ہفتہ 26 اپریل کو مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی ہارون آباد کی قیادت چودھری عبید الرحمٰن امیر جماعت اسلامی تحصیل ہارون آباد ، پروفیسر خالد سعید ریحان امیر شہر ، ڈاکٹر عارف رضا ملک عرفان اللہ حافظ ملک آصف شہزاد ، ساجد ندیم سمیت دیگر اہم عہدے داران و کارکنان نے شٹرڈوان ہڑتال کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی تحصیل چودھری عبید الرحمٰن نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگر ڈاکٹرعارف رضا ملک مشترکہ بیان میں کہا کہ آج فلسطین جل رہا ہے اور اس پر امت مسلمہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے علماء کی طرف سے جہاد فرض ہو چکا ہے کے بعد بھی تمام اسلامی ممالک کی افواج کی خاموشی پر حیرانی ہوتی ہے ۔ ہماری پوری تاجر برادری سے اپیل ہے کہ ہم اگر کچھ نہیں کر سکتے تو ایک دن کے لیے اپنے کاروبار بند کرنے سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی تو کر سکتے ہیں اس شٹرڈوان ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیں جماعت اسلامی عوامی جماعت ہے اور ہر محاذ پر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت پورے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کھڑی رہے گی ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لئے جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت تیار ہے آئے مل کر ہم اپنے ملک اور مسلمانوں کو بچائیں اور مسلم امہ کو جگائیں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی