November 16, 2026

*پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعتوں کا اگلے ہفتے مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان*

20250421_132331

*پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعتوں کا اگلے ہفتے مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان*

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے لاہور کے مینارِ پاکستان پر مذہبی جماعتیں بڑا جلسہ کریں گی۔
پیر کی سہ پہر لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’فلسطین کی صورتحال پوری امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش، باعث اضطراب اور باعث کرب ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں 27 اپریل کو لاہور کے مینارِ پاکستان پر بہت بڑا جلسہ ہوگا جس میں ملک کی مذہبی جماعتیں شریک ہوں گی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بیداری کی مہم چلائیں گے تاکہ قوم اور امت مسلمہ کے حکمران فلسطین کے مسئلے کے لیے کردار ادا کر سکیں۔