November 16, 2026

ہارون آباد سےخبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندے…….. عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفے کا انعقاد

IMG-20250422-WA0416

ہارون آباد سےخبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندے……..

عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفے کا انعقاد چک 95 سکس آر میں ڈیرہ گلشن صابری پر کیا گیا جس کی سرپرستی وارث فیوضات صابریہ حکیم عطا محمد صابری کے فرزند ارجمند غلام شبیر صابری سرپرست اعلیٰ انجمن فدایان رسول نے کی، پروگرام کی صدارت انجمن ہذا کے صدر حاجی افتخار احمد شیر ربانی نے کی اور سید تطہیر شاہ صاحب محفل کے مہمان خاص تھے
پروگرام کا آغاز حاجی فقیر محمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، نقابت کے بہترین فرائض سر انجام دینے پر محمد افضل بٹ نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے نعت رسول مقبول کی سعادت لیاقت علی ساحل، ندیم رسول، حق نواز بٹ، قاری اویس چشتی، حافظ جہانگیر، عاصم علی صابری اور دیگر نے حاصل کی، حاجی افتخار احمد شیر ربانی، حاجی اسلام، چوہدری غلام مصطفے، ڈاکٹر سعید، غلام چشتی، داؤد چیمہ، ظفر حسین مغل،ندیم احمد ظفر، محمد امجد بٹ، معین الدین، عمران نذیر، میاں محمد اسلم، حاجی ارشد، چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ، عمران یوسف، میاں طاہر ذوالفقار، راشد نور غوری، اللہ رکھا سیاف، احمد حسن بٹ، محمد شفیق کاوش، نذر حسین صابری، مسعود الحسن صابری و صابری برادران اور سینکڑوں معززین نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں بہترین لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا.